وزارت غزائی تحفظ و تحقیق کاٹڈی دل سے کھاد بنانے کا اعلان

وزارت غزائی تحفظ و تحقیق کاٹڈی دل سے کھاد بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ٹڈی دل کیلئے کمیونیی کو بروئے کار لایا جایگا، جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بایو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائیگا، ٹڈی پر مبنی کھاد میں 9فیصد نائٹروجن اور 7فیصد فاسفورس ہو گا،کمپوسٹ پروسیسنگ میں پیشہ ور افراداور سول سوسائٹی بھی حصہ لیں گے۔ بدھ کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ معیاری کھاد کو ٹڈی اور بائیو ویسٹ سے بنایا جائیگا۔اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ قیمت، نامیاتی زرعی کھاد کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا،پائلٹ ٹیسٹنگ ٹڈی دل کے تولیدی مہینوں کے دوران چولستان اور تھر میں کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ 50 مراکز کو کمیونٹی کی سہولت کے لئے نامزد کیا جائے گااعلامیہ کے مطابق بہاولپور (29)، تھرپارکر / عمرکوٹ (42)، لکی مروت / ڈی آئی خان (41) کے اریڈ زون مراکز شامل ہوں گے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ خاران ڈراء لینڈ سنٹر آف بلوچستان (27) اور تربت (12)، لسبیلا (23) اور خضدار (26) کے انسانی وسائل اس منصوبے پر عملدرآمد میں شامل ہوں گے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ لینڈ ریسورس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایل آر آر آئی) اور پی اے آر سی کے ایکوٹوکسولوجی پروگرام کی لیبز معیاری کھاد کی تیاری کے لئے سائنسی بیک اپ فراہم کریں گی۔ فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں 10-15 فیصد تک بہتری، سفارش کردہ کیمیائی کھادوں کے استعمال میں 25 فیصد تک کمی، مٹی کی زرخیزی جیسے فوائد شامل ہوں گے۔
ٹڈی دل کھاد

مزید :

صفحہ آخر -