ٹرین آپریشن کی سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،چیئرمین ریلویز

ٹرین آپریشن کی سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،چیئرمین ریلویز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزارت ریلوے کی تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ریلوے کی سیفٹی اور مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے سخت ہدایات ماہانہ روپوٹ سینئر جنرل منیجر / چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزکے ذریعے وزارت ریلوے میں جمع کروانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق لیول کراسنگ اور دیگر ٹرین حادثات کی فوری روک تھام کے لیے سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری / چیئرمین ریلویزنے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور ٹرین آپریشن کی سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔مسافروں کی حفاظت اور ٹرینوں کی سیفٹی پاکستان ریلوے کے تمام ملازمین کی ذمہ داری ہے۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹس سیفٹی اس رپورٹ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزکی منظوری کے بعد وزارت ریلوے کو بھیجیں گے۔ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ڈویژن اور سیکشن وائز غیر قانونی کراسنگ کی لسٹ مہیا کی جائے۔ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس جیو میپنگ کے ذریعے ان مقامات کو تلاش کریں اور لسٹ مہیا کی جائے جہاں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے ٹریک کے نیچے سے راستہ بنایا ہویا باڑ لگوائی یا کوئی سیمنٹ کی دیوار بنوائی ہو۔ پٹرولر، پرماننٹ وے انسپکٹر اور پولیس کو تعینات کیا جائے تا کہ ٹریک کے اوپر سے گاڑیاں گزارنے کے لیے غیر محفوظ اور معروف مقامات کو چیک کریں۔اگر کسی بھی غیر قانونی مقام پر ایکسیڈنٹ ہوتاہے تو اُس سیکشن کا اے ای این اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوں گے۔ریلوے کے ملازمین کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا اور قانونی چارہ جوئی کرنا ریلوے پولیس کی ذمہ داری ہوگی۔ گاڑیاں گزارنے کیلئے ٹریک کے اوپر غیر قانونی بنائے گئے راستوں کو ختم کیا جائے۔

چیئرمین ریلویز

مزید :

صفحہ آخر -