بینظیر بھٹوکا ادھورا مشن بلاول کی قیادت میں جاری رہے گا،تصور حسین

بینظیر بھٹوکا ادھورا مشن بلاول کی قیادت میں جاری رہے گا،تصور حسین

  

جدہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے جیالے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن جو پاکستان کی سربلندی، جمہوریت کے استحکام، استحصال سے پاک نظام، عوام کی حکمرانی اور غربت، افلاس، جہالت، بیماری کے خاتمے کا جو مشن ہے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقدہ شہید بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری تصور حسین نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو وفاق کی علامت، ایک نڈر اور بہادر لیڈر تھیں جنہوں نے آمروں کے خلاف آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور پسے ہوے طبقے کے حقوق کے لیے ہمیشہ برسرپیکار رہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب چیئرمین بلاول بھٹو زردای کے ہاتھ مضبوط کریں جو محترمہ کے مشن کو آگے بڑھانے، وطن عزیز کی بقا، سالمیت اور جمہوریت کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔مہمان خصوصی اسد اکرم نے کہا کہ شہید بی بی ایک عالمی مدبر اور اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں اور انکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے غریب عوام کی بات کی۔ وہ پاکستان کو ایک مظبوط، باوقار اور معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بنانا چاہتی تھیں جو ملک دشمنوں کو منظور نہیں تھا اور انہیں راستے سے ہٹانے کے لیے دہشت گردی کا راستہ اپنایا گیا مگر وہ آج بھی پہلے سے زیادہ عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔میاں الطاف حسین نے کہا کہ ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مگر ناعاقبت اندیشوں نے راستے سے ہٹا دیا جو وطن دشمنی تھی۔ انکا ادھورا مشن جاری رہیگا۔ نائب صدور پی پی پی سعودی عرب ملک جاوید حسین اور اظہر شفیق نے بھی محترمہ کے کارناموں کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے دعاء مغفرت کے بعد انکی 67 وہیں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تصور حسین

مزید :

صفحہ آخر -