فواد چودھری کا انٹرویو انکی ذاتی رائے،جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے، صوبائی وزراء

  فواد چودھری کا انٹرویو انکی ذاتی رائے،جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے، صوبائی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرفواد چودھری کے بیان کو پی ٹی آئی کے پنجاب کے وزراء نے ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ وہ اس طرح کی باتیں پارٹی کے اندر ہی کریں پارٹی ایک گھر کی طرح ہوتی ہے اور اس کی باتیں باہر کرنا کوئی مناسب بات نہیں۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ ہم سب پارٹی کے لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں گھر میں بیٹھ کر حل کرنا چاہئے پارٹی ایک گھر کی طرح ہوتی ہے اور اس کی باتیں باہر کرنا کوئی مناسب بات نہیں ہے۔ ہائر ایجوکیشن کے وزیریاسر ہمایوں نے کہا کہ فواد چودھری اپنے دل کی بات کہہ دینے والے آدمی ہیں جمہوریت میں ایسے بیانات آتے رہتے ہیں اور ایسے بیانات ہی جمہوریت کاحسن ہوتے ہیں اپوزیشن تو شروع دن سے ہی یہ کہہ رہی ہے کہ حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی جبکہ سعدیہ سہیل رانا نے اپنے وفاقی وزیر کے بیان کو ایک غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

وزراء

مزید :

صفحہ آخر -