کوئٹہ،95 ہزار ڈیکاڈران انجیکشنز کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ،95 ہزار ڈیکاڈران انجیکشنز کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے علاج میں کارگر انجیکشن ڈیکاڈران کی افغانستان سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی کمیٹی برائے صحت نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 95 ہزار انجیکشنز کی کوئٹہ سے افغانستان اسمگلنگ ناکام بنائی۔ کمیٹی نے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی سربراہی ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مارا اور 95 ہزار انجیکشن ڈیکاڈران قبضے میں لے لیے۔یہ انجیکشن غیر قانونی طور پر کوئٹہ سے ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کیے جا رہے تھے جنہیں تحویل میں لے کر مقد مہ درج کرلیا گیا ہے۔کمیٹی نے موقع پر موجود ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ برآمد کیے گئے انجیکشن کی کل قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
سمگلنگ ناکام

مزید :

صفحہ آخر -