امارات ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل

    امارات ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل

  

دبئی (آئی این پی) امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 روز کے لیے معطل کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کراچی سے آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے لہٰذا 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لے کر پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور ہوگا۔

امارات ائیرلائن

مزید :

صفحہ آخر -