بجٹ اعزازیہ دیا جائے،وفاقی وزارت خزانہ کے ملازمین نے ہڑتال کردی

بجٹ اعزازیہ دیا جائے،وفاقی وزارت خزانہ کے ملازمین نے ہڑتال کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ کے ملازمین نے بجٹ اعزازیہ نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔احتجاجی ملازمین کی جانب سے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے دفتر کے گھیراؤ کاخدشہ ہے جس کے باعث انتظامیہ نے وزارت خزانہ کی چوتھی منزل پر جانے والے راستے بند کر دیے ہیں اور دفتر کی لِفٹس بھی بند کردی گئیں ہیں۔ وزارت خزانہ کے ملازمین پہلے بھی داخلی راستے پرمشیر خزانہ کا گھیراؤ کر چکے ہیں۔ ملازمین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 21-2020ء کی تیاری کے لیے طے شدہ اعزازیہ نہیں دیا جبکہ بجٹ تیاری کا اعزازیہ ہر سال دیا جاتا ہے۔

ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -