بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ ایوان بالا میں پیش
اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر محمد جاوید عباسی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی جس میں کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر کمیٹی نے اس مسئلے پر تفصیلی رپورٹ تیار کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حال ہی میں کمیٹی کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جسمیں انھوں کمیٹی کو بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے مسئلے پر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ کمیٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 60 سے 80 کرنے کی سفارش کی ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں چئرمین سینیٹ کی معاونت اور رہنمائی پر مشکور ہیں۔
بلوچستان اسمبلی