ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل

ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل

  

اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل کر دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کو سامان ارسال کیا گیا،بلوچستان کو مختلف اقسام کے 91 ہزار اور کے پی کو 1 لاکھ 30 ہزار میڈیکل اور فیس ماسک ارسال کیے گئے،بلوچستان کو7 ہزار اور کے پی کو 10 ہزار حفاظتی سوٹ ارسال کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق 25، 25 ہزار سرجیکل گاؤن بھی دئیے گئے،بلوچستان کو 40 ہزار دستانے، 3 ہزار پلاسٹک بوٹس، 100 تھرمل گنز اور 10 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں،خیبر پختونخواہ کو 80 ہزار دستانے، 3 ہزار پلاسٹک بوٹس، 150 تھرمل گنز اور 15ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں۔

ترسیل

مزید :

صفحہ آخر -