معاون خصوصی شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شا مل

معاون خصوصی شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شا مل

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کی ٹیم کے اہم رکن معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی، کمیٹی میں ایک رکن کا اضافہ کر دیا گیا۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے، ان کی شمولیت کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات اور پارٹی کے دستور کے مطابق مرزا شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -