عید الاضحی پر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت پالیسی اختیارکرنا ہو گی: چودھری سرور

    عید الاضحی پر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت پالیسی اختیارکرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ عید الاضحی پرکورونا وباء مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے دو ٹوک پالیسی اختیار کر نا ہوگی۔ عید الاضحی پر عید الفطر جیسی عوامی غیر سنجیدگی صحت کے نظام کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔بدقسمتی سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں بعض افراد کورونا کے خطر ہ کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں۔جولائی میں کورونا کے پھیلنے کے شدید خطرات کے پیش نظر ایس او پیز پر کسی ایک فرد کی کوتاہی کئی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کورونا بحران سے متاثرہ خاندانوں کے بھی ساتھ کھڑی ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں پارٹی وفود اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر عتیق سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران وی سی ڈاکٹر شبیر عتیق نے گور نر پنجاب کو وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز کیلئے 3.3ملین روپے کا چیک بھی دیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ ز کیلئے یونیورسٹیز نے تاریخی حصہ ڈالا ہے جبکہ میڈ یکل یونیورسٹیز بھی کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلباء کو فیسوں سمیت دیگر مد میں بھی ریلیف دیں۔ پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ معاشی محاذ پر بھی بہت سے مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -