عمران فاروق کیس، بانی متحدہ کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے رابطے کافیصلہ

  عمران فاروق کیس، بانی متحدہ کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے رابطے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں مجرم قرار دئیے گئے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)، ان کے قریبی عزیز افتخار حسین اور محمد انور کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ عدالت کی طرف سے تینوں مجرموں کے خلاف سزا پر عمل درآمد کے لیے سب سے پہلے ان کی حوالگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصلے کی نقل کے ہمراہ اٹارنی جنرل کا خط اور دیگر دستاویزات برطانیہ ارسال کی جائیں گی۔
برطانیہ رابطہ

مزید :

صفحہ آخر -