تہران کیلئے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ایرانی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں

      تہران کیلئے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ایرانی صدر کو اپنی سفارتی ...

  

تہران (آ ن لائن)ایران میں پاکستان کے سفیر ماب رحیم حیات قریشی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ اس موقع پر صدر حسن روحانی نے سفیر رحیم حیات قریشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دونوں برادر ممالک کے مابین ثقافتی، مذہبی، تاریخی وابستگیوں اور مشترکات پر روشنی ڈا۔لی انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر رحیم قریشی کے دور میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

اسناد پیش

مزید :

صفحہ آخر -