کورونا سے جنوبی ایشیا شدید متاثر ہوا، 24کروڑ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا: یونیسف

  کورونا سے جنوبی ایشیا شدید متاثر ہوا، 24کروڑ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(آن لا ئن)اقوام متحدہ کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے طویل مدتی اثرات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے 10 کروڑ سے زائد بچے خط غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گنجان آباد والے اس خطے میں گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اضافے کی ایک بڑی وجہ معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی ہے، جو وبا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ بچے وائرس سے کم متاثر ہوئے لیکن وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی اثرات سے بچے شدید متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں تقریباً 60 کروڑ بچے موجود ہیں جن میں 24 کروڑ بچے پہلے خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جنوبی ایشیا میں بھارت، پاکستان، افغانستان، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ بدترین صورتحال میں وائرس 6 مہینوں کے اندر مزید 12 کروڑ بچوں کو غربت اور غذائی عدم تحفظ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
یونیسف

مزید :

صفحہ آخر -