نجکاری کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا، میاں محمد سومرو

  نجکاری کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا، میاں محمد سومرو

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نج کاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ نجکاری کے عمل کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اولین ترجیح کی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاور پلانٹس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سینٹر، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، پاکستان سٹیل ملز اور دیگر کی نجکاری کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی کی نجکاری سے متعلق پراجیکٹ ڈاکیومنٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہیں۔ اگست میں ٹریول ایڈوئزری کے ہوائی سفر کی اجازت کے ممکنہ فیصلے کے بعد پاور پلانٹس کی نجکاری مکمل ہو پائے گی۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ترجیحی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ نجکاری سے متعلق تمام قانونی اور انتظامی امور جلد از جلد طے پا لیے جائیں۔

میاں محمد سومرو

مزید :

صفحہ آخر -