گیس فراہمی میں کمی، سوئی سدرن کمپنی نے کے الیکٹرک کا مؤ قف مسترد کر دیا

گیس فراہمی میں کمی، سوئی سدرن کمپنی نے کے الیکٹرک کا مؤ قف مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی کو بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنی کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو پہلے 190 جبکہ اب 242 ملین مکعب فٹ گیس دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 15 دن قبل اضا فی گیس دینے کی درخواست کی گئی تھی تو وہ بھی پوری کردی تھی۔ خیال رہے کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سخت گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بیمار اور بزرگ شہریوں خصوصاً کورونا کی وجہ سے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنیوا لے افراد شدید پریشان ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں کمی کو لوڈ شیڈنگ کا سبب قرار دیا ہے۔ ترجما ن کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔گیس مقدار اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

سوئی سدرن

مزید :

صفحہ آخر -