وفاق نے سندھ کو ہمیشہ کو مایوس کیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

  وفاق نے سندھ کو ہمیشہ کو مایوس کیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی گھمبیر صورتحال میں وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے اور وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کی دشمنی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اس کی مثبت پالیسیوں پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں ملک میں نہ صرف کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے بلکہ ہزاروں اموات بھی ہوچکی ہیں۔ ان کا ذمدار کون ہے۔ یہ بات آج انہوں نے سندھ اسمبلی میں بجٹ 2020-21 پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسیوں اور وفاقی وزرا کے احمقانہ بیانات کورونا وائرس پر عوام کو کنفیوژن میں مبتلا کردیا ہے۔ کبھی لاک ڈان کھولتے ہیں کبھی بند کرتے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرکے حکومت سندھ نے لاجواب کام کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ سرکاری ملازمین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی حکومت سندھ کا ایک قابل ستائش قدم ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ صنعتوں کو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت صوبوں کو ان کا جائز حق دینے کو تیار نہیں ہے۔ جبکہ حکومت سندھ نے صنعتی زونز میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے گزشتہ دو سالوں میں 2.5 ارب خرچ کئے ہیں اور اسی مقصد کے حصول کے لئے مذید ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -