ڈیجیٹل پاکستان: اے سی سی اے کے تحت وَرچوئل جاب فیئر کا انعقاد

  ڈیجیٹل پاکستان: اے سی سی اے کے تحت وَرچوئل جاب فیئر کا انعقاد

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کے زیر اہتمام پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباراور مالیات کے طلباء وطالبات کے لیے ایک میگا وَرچوئل جاب فیئر منعقد کیا گیا جس کی خاص بات 60سے زائداعلیٰ درجہ کے آجرین کی شرکت تھی۔ فیئر میں 3,500سے زائدافراد نے شرکت کی جنہیں ممتاز ریکروٹرز ملنے، کیرئیر کے عالمی ماہرین سے سیکھنے اور اہم رابطے قائم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔اے سی سی اے کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حماد عظیم نے کہا:”کووِڈ19-سے پیش آنے والے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور اپنے طلباء و طالبات اور نئے ارکان کو نئے مواقع کی فراہمی کی غرض سے اے سی سی اے نے جدت کے میدان میں اپنی کوششیں دوگنی کر دی ہیں۔ ہمارا ورچوئل جاب فیئر ایک اور مثال ہے کہ کس طرح ادارے، جدید انداز فکر اور ڈیجیٹل سولوشنز اپنا کر ایک راہنما کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔“ہیڈآف مارکیٹس-بزنس ڈیویلپمنٹ، اسد حمید خان نے کہا:”ہم پاکستان سمیت دنیابھر میں، اعلیٰ پائے کے اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہ تمام آجرین اے سی سی اے پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہمارے مستقبل کے لیے تیار،کاروبار اور مالیات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی معیار کے،ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں۔اس فیئر کے لیے ہم اِس بات پربہت پرجوش تھے کہ اعلیٰ پائے کے برانڈز زبردست ملازمتوں کی پیش کش کر رہے تھے۔ اور ہم اس طرح کے مزید اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے ملک کے نوجوان کیرئیر کے حوالے سے اپنی امنگیں پورا کر سکیں۔“

مزید :

صفحہ آخر -