بلاول ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہ کریں، آفتاب صدیقی

      بلاول ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہ کریں، آفتاب صدیقی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ بلاول ملکی سلامتی کے معاملات کو اپنی غلیظ سیاست کا حصہ نہ بنائیں بلاول بیان دینے سے قبل وزیرخارجہ کے بیانات کا جائزہ لے لیتے تو انہیں اس طرح جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکز انصاف ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اور ان کی جماعت بانی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں پلتی رہی ہے بلاول بتائیں اومنی، ایان علی، جیتو جمالی کس کے اے ٹی ایم ہیں؟ نابالغ چیئرمین اقتدار کے لیے ماضی میں سندھو دیش کے نعرے لگاتے رہے ہیں خارجہ پالیسی پر وہ لوگ بات کررہے ہیں جب کی جماعت صرف تین ڈویزن تک محدود ہے بلاول لداخ کو چھوڑیں تھر میں مرتے بچوں کا جواب دیں بلاول کی پارٹی کی جن ڈویزن پر حکومت ہے وہاں لوگ لاشیں ریڑھیوں رکشوں پر لیکر جاتے ہیں آج بھی سندھ میں مائیں کچرے کے ڈھیر پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں تحریک انصاف بلاول اور ان کے حواری وزراء سے سندھ کی عوام کو نجات دلائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -