گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت دکھ ہے، حسنین مرزا

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت دکھ ہے، حسنین مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس(جی ڈی اے)کے رکنِ سندھ اسمبلی حسنین مرزانے کہاہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت دکھ ہے۔بدھ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسمبلی آغاسراج درانی کی صدارت میں ہوا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ کل کیا ہوا میں اس پر نہیں جانا چاہتا کہ کون صیح اور غلط ہے، اس کا فیصلہ کرانے کے لیے پھر عدالت جانا پڑے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، کہاگیا تھا کہ لیڈر شپ کو ہٹ نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس ان کی مرضی سے نہیں چلے گا، اسپیکر کی مرضی سے اجلاس چلے گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سندھ کے وزیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے کہا کہ ہیر سوہو نے تقریر میں اپوزیشن سے متعلق غلط الفاظ کہے، خواتین کے ساتھ غلط الفاظ استعمال کریں گے تو برداشت نہیں کریں گے۔مکیش چاؤلہ نے کہا کہ اگر خاتون رکن تقریر کرے گی تو پھر کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، جس نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں وہ معافی مانگے، ریکارڈ نکالیں تو پتہ چل جائے گا کہ کس نے یہ الفاظ استعمال کیے۔پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جو کچھ کل دیکھا افسوس کی بات ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل جو ایوان میں الفاظ استعمال ہوئے اس کی مذمت کرتا ہوں، صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -