میٹرو پاکستان اور یونی لیور کے اشتراک سے کھانے کی تقسیم

  میٹرو پاکستان اور یونی لیور کے اشتراک سے کھانے کی تقسیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوویڈ19کی وباء نے دنیا بھر میں متعدد لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس مشکل وقت کے دوران میٹرو پاکستان نے یونی لیور پاکستان کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اس عالمی وباء کے خلاف مختلف اسپتالوں میں فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والوں ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر طبی عملے کی معاونت کے طور پر کھانے کے باکس تقسیم کئے۔یہ فرنٹ لائن فائٹرز اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی زندگیاں بچانے کیلئے دن بہ دن اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اس اقدام کا آغاز رواں ماہ کے شروع میں کیا گیا تھا اور اب تک تین شہروں میں 600سے زائد کھانے کے باکس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔البتہ ابھی بھی یہ عزم ہے کہ اس سرگرمی کو ملکی سطح تک بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کو اس سہولت کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -