پاکستان اونشور نے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پاکستان اونشور نے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)اینگرو کارپوریشن اور ووپاک ایل این جی ہولڈنگ بی۔وی(Vopak LNG Holding B.V.)کے مشترکہ منصوبے ایل این جی ٹرمینل پاکستان لیمیٹڈ(Elengy Terminal Pakistan Limited?)پورٹ قاسم کراچی پر واقع پاکستان اونشور ایل این جی منصوبے پر ملٹی فنکشنل ایل این جی اسٹوریج اور ری گیسیفیکیشن ٹرمینل کی ڈیزائن، تعمیراورچلانے کے ارادے کا اظہارکیا ہے۔ اس سلسلے میں منصوبے نے تمام فریقین کو اظہارِ دلچسپی کی دعوت دی ہے جو منصوبے سے ری گیسیفیکیشن، اسٹوریج اور دیگر آپریشنل خدمات کوحاصل کرنا چاہتے ہیں۔منصوبے پر حتمی سرمایہ کاری کے آخری فیصلے کے تحت انڈسٹری اوپن ایکسس بزنس ماڈل کومدِنظر رکھتے ہوئے ایک آنشور ٹرمینل تعمیر کیا جائے گاجس کی روزانہ کی گیس کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت1200ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ جبکہ سالانہ 480,000کیوبک میٹر گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔توقع ہے کہ ٹرمینل 2023میں کمرشل آپریشن شروع کردے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -