وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے شاہدہ اسلم کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے شاہدہ اسلم کی ملاقات، عوامی مسائل ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی اور صوبائی حلقہ209اور خانیوال کے مسائل سے آگاہ کیا اورآئندہ بجٹ میں انہیں حل کرنے پر زوردیا۔وزیرا علیٰ پنجاب نے مسا ئل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ عوامی مسائل حل کرنا اور دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرکے ان علاقوں میں ترقیاتی کام او لین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پرعمل درآمد کی مانٹرننگ کریں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں حالیہ پابندیوں پرعمل درآمد کے حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کو عادت بنالیاجائے کیونکہ وا حد راستہ احتیاط ہی ہے۔اس موقع پر مسزشاہدہ احمد نے مالی سال کے لیے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کوسراہا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -