نشتر، کورونا کے مزید 2مریض چل بسے، 3سالہ بچی وائرس کی تصدیق

  نشتر، کورونا کے مزید 2مریض چل بسے، 3سالہ بچی وائرس کی تصدیق

  

ملتان ( وقا ئع نگار  ) نشتر ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل مزید 2 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔9 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں کورونا پازیٹو 55 مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں 75 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1385 مریضوں میں سے 489 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 125 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 267 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔35 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 18 ہزار 045 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2567 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں ڈی جی خان کی رہائشی 3 سالہ بچی عائشہ میں کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کی رہائشی تین سالہ بچی عائشہ کو ایک ہفتہ پہلے نمونیا کے مرض میں چلڈرن آئی سی یو داخل کرایا گیا تھا اور اسکا نمونیا کا علاج جاری تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چند دن پہلے متاثرہ بچی کی تیمارداری کیلئے اسکا قریبی رشتہ دار آئی سی یو آیا۔جو کہ کرونا کا مرض میں مبتلا تھا۔جس سے بچی کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو کرونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ پازیٹو آیا۔متاثرہ بچی کا علاج چلڈرن کمپلیکس کرونا آیئسولیشن وارڈ میں جاری ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -