ڈیری ومصالحہ جات یونٹ سمیت 12فوڈ پوائنٹس سر بمہر

    ڈیری ومصالحہ جات یونٹ سمیت 12فوڈ پوائنٹس سر بمہر

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کامیراتھن آپریشن،ملک شاپس،آئس کریم یونٹس،بیورجزیونٹس،مصالحہ جات یونٹ سمیت 12 فوڈپوائنٹس سیل،2200کلوملاوٹی سرخ مرچ، 2600لیٹرجوس،1100لیٹرغیرمعیاری دودھ، 171 کلو مضرصحت آئسکریم،60کلوویجیٹیبل گھی اور دیگرسامان برآمد،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر42فوڈپوائنٹس کو02 لاکھ 12 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد،296شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں واقع مدینہ ڈیری،نیوگولڈن ڈیری،ملتان ڈیری فارم (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

اوررحیم یارخان میں واقع غلام نبی ملک یونٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،کم چکنائی والے دودھ کی پیکنگ کرنے،لیے گئے دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر دودھ میں ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ کرنے،نامکمل لیبلنگ ہونے پرڈیری یونٹس کو سیل کیاگیا۔ رحیم یاخان میں اظفر فوڈزکو مشروبات کے لیے گئے سیمپل فیل ہونے،برکس ویلیو کم ہونے،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،نامناسب لیبلنگ کرنے پربیورجزیونٹ کو سیل کردیاگیا،2600لیٹرمضرصحت جوس برآمد کرلیاگیا۔مزیدرحیم یارخان میں کارروائی کرتے ہوئے لغاری برادرزگڈزکو کھلی،ملاوٹی سرخ مرچوں کی ترسیل کرنے اورخریدوفروخت کا ریکارڈنہ ہونے پر سٹورکو سیل کردیاگیا،2200کلوگرام ملاوٹی سرخ مرچیں برآمدکرلی گئیں۔ اسی طرح دورانِ چیکنگ ملتان ڈویژن میں 125فوڈیونٹس کو وزٹ کیا105فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ16فوڈ پوائنٹس کو72,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 61دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور47شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ7فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر32ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 88یونٹس کو چیک کیاگیااور81کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ12فوڈپوائنٹس کو60,000روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔مزید کاروائیوں کے دوران 2200کلوملاوٹی سرخ مرچ،2600لیٹر جوس،1100لیٹرغیرمعیاری دودھ،171کلو مضرصحت آئسکریم،60کلوویجیٹیبل گھی اوردیگرسامان برآمدکیاگیا اور مضرصحت خوراک موقع پر تلف کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -