تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ایپکا کی ہڑتال،مظاہرے

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ایپکا کی ہڑتال،مظاہرے

  

وہاڑی، ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح وہاڑی میں بھی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حاجی ارشاد احمد چوہدری گروپ نے ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا,مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر محمد طیب بھٹی سیکٹری شہباز کھوکھر سرپرست شیخ مظہر حسین اور کوآرڈینیٹر رانا ناصر محمود نے کی احتجاج میں ملازمین زاہد انور گجر, چوہدری عمر فاروق, راؤ اطہر,حافظ ارباب, التماس ندیم, رانا اسلم,عمران بھٹی, افضل گجر,عبدالوحید کھوکھر, چوہدری ریاض،سجاد شاہ، چوہدری مشتاق, انوار ورک, ملک اعجاز(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سمیت دیگر کی قیادت میں مظاہرین ڈی سی کمپلیکس پہنچے مظاہرین نے حکومت اور بجٹ کا علامتی جنازہ نکالا اور مشیر خزانہ سمیت حکومت کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی ضلعی صدر طیب بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر گورنمنٹ نے مرکزی صدر حاجی ارشاد احمد چودھری صاحب کا پیش کردہ دہ چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کیا تو قائدین کے حکم پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور اس کے بعد اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اپنے ہی بات کو بھول گئے دو نہیں ایک پاکستان کی بات کرنے والے نیا پاکستان کا دعوی کرنے والے ریاست مدینہ کی بات کرنے والے انصاف کے نام پر حکومت حاصل کرنے بالوں نے یہ ثابت کر دیا کہ دعوؤں میں تو ہم سب سے آگے ہیں مگر عملاً سب سے پیچھے ہیں آج تک کسی گورنمنٹ نے نے ملازمین کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کیا کے بجٹ میں یکسر نظر انداز کیا ہو مگر انہوں نے ظالمانہ بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کردیا کہ یہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ ہے اور اس سے ان کے دعووں کی قلعی کھل گئی اگر گورنمنٹ نے ملازمین کی تنخواہوں میں میں اضافہ نہ کیا گورنمنٹ کا چلنا مشکل ہو جائے گا اس موقع پر ماسٹر عبدالرشید محمد فریاد، صداقت خان، رائے طارق جاوید، سبطین شاہ، دلبر گجر، رانا عمران نوید، فہد بٹ، قمر سندھو، ذوالفقار علی، مزمل سندھو، رانا عمر دراز سمیت ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈیرہ غازی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریزاور ملازمین کا محکمہ انہار میں احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈ ی جی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی۔ احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی سے صوبائی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن مقصود احمد جلبانی،ڈویژنل صدر سرفراز اللہ والا،صدر محکمہ انہار یونٹ حاجی گڈو دستی،صدرمحکمہ پبلیک ہیلتھ اینڈ انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ سرفراز احمد خان،یوسف ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی وزیر خزانہ 2010میں تھا جس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا تھا اور آج بھی یہی ہے ہمیں تو لگتا ہے کہ عمران خان کو اس کی کابینہ اور قریبی ساتھی مس گائیڈ کر کے حکومت ناکام کرنا چاہتے ہیں کیو نکہ عمران خان الیکشن سے پہلے کچھ اور دعوے کر رہا تھا اور اب کچھ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اگر ریاست مدینہ بنانی ہے تومہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اورپنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں ہم احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔حتجاجی جلسہ میں ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

مظاہرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -