واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزم تنویر ارشد کی ضمانت 55لاکھ کے مچلکوں پرمنظور

      واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزم تنویر ارشد کی ضمانت 55لاکھ ...

  

ملتان ( خصو صی رپو رٹر) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویثرن بینچ نے واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے سکینڈل میں ملوث ملزم کی ضمانت 5,5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم تنویر راشد نے کونسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی احتساب بیورو ملتان نے سعید احمد خان بنام منیب انویسٹر میں 46 ملزمان کو نامزد کیا تھا ٹرائل میں واپڈا ملازمین کے علاوہ انویسٹر بھی شامل تھے۔ جن کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔ مگر اسے مفرور قرار دیا گیا تھا۔ جس پر سوسائٹی کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ اسے فروری میں نیب نے گرفتار کیا تھاکیس کے مرکزی کردار بری ہوگئے اور نیب کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ سوسائٹی کے سیکرٹری سعید احمد خان دوران ٹرائل وفات پاگئے ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں کیس کا دفاع کرسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -