ممکنہ سیلاب، سیکرٹری ایری گیشن کادورہ راجن پور، دریائے سندھ پرہیرو بندکامعائنہ، بریفنگ لی

ممکنہ سیلاب، سیکرٹری ایری گیشن کادورہ راجن پور، دریائے سندھ پرہیرو ...

  

راجن پور( تحصیل رپورٹر )سیکرٹری ایری گیشن پنجاب زاہد اختر زماں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے ہمراہ تحصیل جام پور کے علاقہ ہیرو بند کا دورہ کیا۔اس موقع پر دریائے سندھ کے کنارے ہیرو بند پر محکمہ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ایری گیشن کے آفیسران نے سیکرٹری ایری گیشن کو بریفنگ دی۔سیکرٹری ایری گیشن نے کہا کہ ہیرو فلڈ بند کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔محکمہ ایری گیشن نے اس بند کی مضبوطی کے لئے کثیر رقم مختص کر رکھی ہے۔ہمارا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بند کا بیس آف ورک مکمل ہوچکا ہے اور یہ بند 5سے 6جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی،چیف انجینئر راشد منظور،سپرنٹنڈنٹ انجینئر مرتضیٰ بلوچ،ایکسئین فیصل مشتاق، ریزیڈنٹ انجینئر میاں حنیف، اسسٹنٹ انجینئر ذوالفقار ترین، ایس ڈی او مجاہد کلیم بھی موجود تھے۔

ایری گیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -