میپکو، سرکاری اداروں کی طرف 13ارب سے زائد واجب الادا، ڈیفالٹر ز کو 30جون کی ڈیڈ لائن

  میپکو، سرکاری اداروں کی طرف 13ارب سے زائد واجب الادا، ڈیفالٹر ز کو 30جون کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر  ) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ریجن بھر میں 3ارب روپے سے زائد واجب الادا رقوم کے نادہندہ تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو واجبات /بقایاجات ادا کرنے کے لئے 30جون 2020ء تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اور مقررہ تاریخ تک واجبات ادانہ کرنے والے سرکاری (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

اداروں کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے۔ 31 مئی 2020ء تک وفاقی اداروں میں ایم ای ایس کے ذمہ 43کروڑ90لاکھ روپے، ریلوے کے ذمہ ایک کروڑ65لاکھ روپے، پاک ٹیلی کام سروس نے 3کروڑ21لاکھ روپے، وزارت قانون نے 64لاکھ30ہزارروپے، پوسٹل سروسز نے 14لاکھ80ہزارروپے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ نے 2لاکھ10ہزارروپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 85لاکھ20ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن نے 8کروڑ46لاکھ روپے، سول ایوی ایشن نے ایک کروڑ41لاکھ روپے، سوئی نادرن گیس نے 66لاکھ50ہزارروپے، نیشنل بینک نے 36لاکھ روپے، کنٹونمنٹ بورڈ نے 89لاکھ80ہزارروپے اور دیگر وفاقی اداروں کے ذمہ 2کروڑ72لاکھ90ہزارروپے کے واجبات ہیں۔ صوبائی اداروں /محکموں میں محکمہ پولیس نے 4کروڑ34لاکھ روپے، محکمہ جیل خانہ جات نے 11کروڑ18لاکھ روپے، سکارپ نے 49لاکھ40ہزارروپے، ایری گیشن نے ایک کروڑ33لاکھ روپے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے 2کروڑ14لاکھ روپے، سلائین زون نے 67کروڑ29لاکھ روپے، واسا ملتان نے 45کروڑروپے، پنجاب ہائی وے نے 35لاکھ روپے، محکمہ صحت نے ایک کروڑ16لاکھ روپے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس نے 42کروڑ54لاکھ روپے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 41کروڑ 13لاکھ روپے اور دیگر صوبائی محکموں نے 9کروڑ93لاکھ30ہزارروپے اداکرنے ہیں۔میپکو انتظامیہ کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کے افسران نے تمام ڈیفالٹرز اداروں کو واجبات /بقایاجات اداکرنے کے لئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور انہیں مالی سال 2019-20ء کے اختتام تک واجبات اداکرنے کی مہلت دی ہے۔
ڈین لائن