تعلیم اورصحت کے شعبہ پرحکومت کافوکس ہے، حنیف پتافی

        تعلیم اورصحت کے شعبہ پرحکومت کافوکس ہے، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): مشیر وزیر اعلی پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار صوبہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. ان کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی کے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

کیمپس کا تعمیراتی کام مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائے گا. 900ایکڑ پر محیط یونیورسٹی کے کیمپس کے تعمیراتی منصوبے پر تین ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے. کورونا وائر س کی وجہ سے تعطل کا شکار تعمیراتی منصوبہ زیادہ افرادی قوت لگا کر مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائے گا. انہوں نے یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی طرف سے غازی یونیورسٹی کا منصوبہ علم دوستی کا ثبوت ہے. وعدے کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان سمیت بلوچستان، سندھ کے مضافاتی علاقوں کے طلباؤطالبا ت کی تعلیمی پیاس بجھائی جاسکے گی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایاکہ سٹی کیمپس اور نیو کیمپس کے تعمیراتی منصوبے پر کام کیا جارہاہے. سٹی کیمپس میں نئے اکیڈمک بلاکس، سکل ڈویلپمنٹ سنٹر، پارکنگ شیڈ، مین گیٹ اور نیو کیمپس پر چاردیواری و گیٹس تعمیر کیے جائیں گے. ایئر پورٹ کے نزدیک یونیورسٹی کے مین کیمپس کی چار دیواری، داخلی گیٹ، چوکیوں اور ایڈمن بلاک کی تعمیر کے ساتھ پہلے سے تعمیر شدہ بلڈنگ کی تزئین وآرائش کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ چار دیواری او رمین گیٹ کی تنصیب کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے قواعد و ضوبط سکیورٹی کو موثر بناتے ہوئے یونیورسٹی کی دو فیکلٹی کی کلاسز کو جلد نیو کیمپس منتقل کر دیاجائیگا. ایڈمن بلاک پہلے ہی کام کررہا ہے. دریں اثنا وائس چانسلر نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا. انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تعمیراتی کام تیز کریں تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -