نوجوان قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق،دوکی خود کشی

نوجوان قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق،دوکی خود کشی

  

کوٹ ادو، خانیوال، بھکر، لودھراں (تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)نوجوان کو قتل کردیاگیا حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابقتھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع درگھ میں گزشتہ سے پیوستہ روز امیر بخش کھوکھر مرحوم کا 20سالہ بیٹا حسنین کھوکھر جوکہ موضع درگھ کے زمیندار محمد فاروق چنڑ کے پاس عرصہ ایک سال سے ملازم تھا(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

اور اس کے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا،گزشتہ روز علی الصبح حسنین کھوکھر کی پھندے سے لٹکی ہوئی نعش فاروق چنڑ کے بھانہ سے ملی تھی جسے فاروق چنڑ نے اپنے بیٹے نعیم چنڑ شاہد چنڑاور ایک نامعلوم کے ہمراہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا اور خودکشی کا رنگ دینے کے لئے نعش کو لٹکا دیا تھا بعدازاں اسیکا ر میں ڈال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے آیاتھا جس کے بعد پولیس کوٹ ادو کو اطلاع کی گئی موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،اس حوالے سے متوفی محمد حسنین کھوکھر کی بیوہ والدہ نسیم بی بی نے الزام عائد کیاتھا کہ اس کے بیٹے کو فاروق چنڑ کے اپنے بیٹے نعیم،شاہد چنڑ ودیگر کے ہمراہ ملکر قتل کردیا اور خود کشی کا رنگ دینے کیلئے نعش کو پھنداڈال کر لٹکا دی ہے،ایف آئی آر کے مطابق فاروق چنڑ کو شک تھا کہ حسنین کھو کھرکے اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی بنا پر فاروق چنڑنے اپنے بیٹے نعیم چنڑ اور شاہد چنڑسمیت ایک نامعلوم کے ہمراہ بھوسہ والے کمرے میں تشدد کرکے قتل کیا،پولیس کوٹ ادو نے متوفی کی بیوہ والدہ نسیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 328/20 زیر دفعہ 302/34زمیندار فاروق چنڑ اس کے بیٹے نعیم چنڑ ساتھی شاہد چنڑ اور ایک نامعلوم کے خلاف درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوا ل میاں چنوں کے علاقہ نزد رائل گارڈن کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ اعجاز سکنہ 22 ایٹ اے آر کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو1122نے نعش کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردی۔داجل کے مقام پر ڈوبنے والے چار سالہ بچے کی لاش کے پی کے کی حدود سے مل گئی،ورثاء کے حوالے تفصیل کے مطابق سوموار کے روز داجل کے مقام پرفدا حسین نامی شخص کا بیٹاچار سالہ واصف دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نظر ہوگیا جس پر اس کے دو بھائیوں نے بچانے کی خاطر چھلانگ لگادی تاہم موقع پر موجود قریبی افراد نے دونوں بھائیوں کو زندہ نکال لیا جبکہ واصف کی تلاش شروع کردی گئی گزشتہ روز ریسکیو 1122کے پی کے نے لاش تلاش کرکے ورثاء کو اطلاع کرکے ان کے حوالے کردی۔ دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی ہسپتال ذرائع کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقہ شاہنال کی رہائشی (ث) نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی زہریلی چیز کھا لی جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں لایا گیا۔مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد ورثاء اس کی لاش واپس گھر لے گئے دوسرے واقع میں ذرائع کے مطابق کہروڑپکا کے رہائشی چار بچوں کے باپ تنویر نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں لودھراں ہسپتال لایا گیا تو وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا ذرائع کے مطابق تنویر کے مالی حالات گذشتہ کئی مہینوں سے خراب تھے اور وہ اکثر لین دین کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -