چچا کا بیٹوں کی مددسے بھتیجے پر تشدد مونچھیں، سرکے بال اوربھنویں مونڈ ڈالیں، پولیس کارروائی شروع

        چچا کا بیٹوں کی مددسے بھتیجے پر تشدد مونچھیں، سرکے بال اوربھنویں مونڈ ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار ) چچا کا بیٹوں کی مدد سے بھتیجے پر تشدد، مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں - پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔مل صادق آباد کے رہائشی محمود خان اپنے چچا کی بیٹی سے رشتہ نہیں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کرنا چاہتا تھا۔انکاری پر نوجوان کا چچا سلیم طیش میں آ گیا اور اس نے 4 روز قبل بیٹوں کی مدد سے بھتیجے پر بدترین تشدد کیا، ملزمان نے نوجوان کی مونچھیں، بھنویں مونڈ دیں اور سر کے بال بھی کاٹ دیے - ملزمان نے متاثرہ نوجوان کو قانونی کارروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، جس پر متاثرہ نوجوان کئی تک سہما رہا جبکہ گزشتہ روز محمود خان نے تشدد کے واقعہ پر کارروائی کے لئے درخواست پر سیتل ماڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -