کرونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال ہونیوالی دوائی ڈیک میتھا سون کی بغیر ڈاکٹری نسخہ فروخت،غیر قانونی قرار، کارروائی کاعندیہ

  کرونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال ہونیوالی دوائی ڈیک میتھا سون کی بغیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار  ) شجاع آباد ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر نے کورونا وائرس کے خلاف آستعمال ہونے والی دوائی (ڈیکسا میتھا سون) بغیر ڈاکٹری نسخے فروخت کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔احکامات نا ماننے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید برآں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

ایلو پیتھک ادویات رکھنے پر ایک کریانہ سٹور کا چالان کردیا۔اس دوران متعدد میڈیکل سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔شجاع آباد ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر مسعود احمد نے طارق کریانہ پر اچانک چھاپہ مارا۔جہاں سے ایلو پیتھک ادویات کی برآمدگی ہوئی۔اور ذسکا چالان کردیا۔اسی طرح شجاع آباد کے علاقے میں ہی متعدد میڈیکل سٹوروں کی انسپکشن کی۔اور مختلف ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔جن کے رزلٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹور مالکان کو واضح ہدایت کی ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی دوائی ڈیکسا میتھا سون کو بغیر ڈاکٹری نسخے فروخت نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
غیرقانونی