سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی، انڈیکس میں 17.96پوائنٹس کمی، سونا 200روپے تولہ مہنگا

  سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی، انڈیکس میں 17.96پوائنٹس کمی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی تاہم34ہزار کی نفسیاتی حد بحال رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 17.96 پوائنٹس کی کمی سے34034.65پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 2ارب 65کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس34161پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 33939پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس17.96پوائنٹس کی کمی سے34034.65پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 58.84پوائنٹس کی کمی سے14718.84پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 10.01پوائنٹس کی کمی سے24391.24پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 360کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ227میں کمی اور29میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب61ارب7کروڑ58لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب58ارب42کروڑ52لاکھ روپے ہو گیا۔بدھ کو19کروڑ57لاکھ34ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو منگل کے مقابلے میں 3کروڑ51لاکھ3ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت400روپے کے اضافے سے6850روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت290روپے کے اضافے سے 6950روپے ہو گئی جبکہ 32.98روپے کے کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت1527.01روپے اورمری بریوری کے حصص21.02روپے کی کمی سے557.88روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، یونٹی فوڈز،پاک ریفائنری،ٹی پی ایل کارپوریشن،کے الیکٹرک،ال شہیر کارپوریشن،بل گلاس،غنی گلوبل،پاک الیکٹران اورجہانگیر صدیقی کے حصص سرفہرست رہے۔سونے کی فی تولہ قیمت مزید2ہزارروپے کے اضافے سے ایک لاکھ5100روپے نئی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں 20ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1777ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 2ہزارروپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ5100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 90ہزار106روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔لمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعدا انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے167.50روپے سے گھٹ کر167.40روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے گھٹ کر167.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے167.30روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے167.80روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1روپے کے اضافے سے185.50روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید206روپے اور قیمت فروخت 208روپے مستحکم رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے اور قیمت فروخت44.50روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45روپے اورقیمت فروخت45.50روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ