ٹائیگر فورس قوم کا سرمایہ اورہراول دستہ ہیں، شاہ محمود قریشی

    ٹائیگر فورس قوم کا سرمایہ اورہراول دستہ ہیں، شاہ محمود قریشی

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹائیگر رضا کار فورس قوم کا سرمایہ اور ہراول دستہ ہیں۔ آج تک اس فورس میں ملک بھر سے 10لاکھ سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر‘ انجینئر‘ وکلا‘ سول سوسائٹی‘ پروفسیر‘ صحافی سمیت ملک کے نمایاں پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک اور قوم کی خدمت(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کا جذبہ رکھتے ہیں اور نیک نیتی سے کورونا وباء کے دوران عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو ٹائیگر فورس کارڈ جاری کردیئے جائیں گے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کا حلقہ این اے157کی یوسی 55اور 56کے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ اور عوام کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے۔ ٹائیگر فورس کی تشکیل فلاحی ریاست کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا ملتان میں این اے 156 میں ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کردیا ہے۔ جبکہ این اے 157 کی دو یونین کونسلوں کے روزانہ 2 سو سے زائد رضا کاروں سے خطاب کرکے ان کو متحرک کررہے ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں حلقوں کے 10ہزار سے زائد ٹائیگر رضا کاروں کو متحرک کریں گے اور وہ اپنی یونین کونسلز میں خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا ٹائیگر فورس کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔ اور جلد ہی ٹائیگر فورس کے ذریعے عوام کو کورونا سے بچا? کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہمیں امید ہے کہ ٹائیگر فورس جس مقصد کیلئے تشکیل دی گئی ہے اس مقصد پر پورا اترتے ہوئے اس چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کریگی۔ اور عوام کو بلا خوف و خطر عوامی خدمت اور نیکی کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریگی۔ وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔ اور وزیراعظم پاکستان کی کال اور اپنی درخواست میں لبیک کہنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ کورونا چیلنجز نے دنیا کو تبدیل کردیا ہے۔ کوئی حکومت اس سے تنہا نہیں نمٹ سکتی جب تک عوام اس کا ساتھ نہ دیں۔ پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹائیگر فورس‘ حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے رضا کاروں کو ٹائیگر فورس کی تشکیل اور اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اس موقع پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے فرداً فرداً خطاب کیا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو حلقہ این اے 157 کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مناسب پیش رفت کی یقین دہائی کروائی۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -