بوگس بل پاس ہونے کامعاملہ، ٹیم کی ملتان آمد، چھان بین شروع

  بوگس بل پاس ہونے کامعاملہ، ٹیم کی ملتان آمد، چھان بین شروع

  

ملتان ( وقا ئع نگار  ) محکمہ صحت ملتان میں کروڑوں روپے کی مالی بیضابطگیوں۔بوگس بلز پاس ہونے کا معاملہ۔ڈپٹی سیکرٹری بی اینڈ اے واجد علی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گجرانوالہ ڈاکٹر نصرت ریاض پر مشتمل دو رکنی ٹیم نے ملتان پہنچ کر ریکارڈ کی چھان بین کرنا شروع کردی ہے۔جو دو روز کے اندر سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

خلاف انکوائری فائنل کریں گے۔واضح رہے ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری پر الزام ہے کہ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کا اضافی چارج ملنے کے بعد پینڈنگ بوگس بلز پر دستخط کرنے کے عوض انجم نذیر کیشئر کے ذریعے لاکھوں روپے کمیشن وصول کیئے تھے۔ اور ایل ایچ وی کو جنسی ہراساں کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ انکوائری کمیٹی نے سابق سی ای او ہیلتھ کے خلاف کرپشن کے کافی ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں۔جس میں انہوں نے اپنے پسندیدہ ٹھیکدار کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیکر نوازا ہے۔

چھان بین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -