نان سیلری بجٹ منتقل نہ ہوا‘ سکولوں کے مرمتی کام رک گئے

نان سیلری بجٹ منتقل نہ ہوا‘ سکولوں کے مرمتی کام رک گئے

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سکولوں کو این ایس بی کی مد میں جاری سوا تین ارب روپے کی آخری سہ ماہی کی قسط سر پلس بجٹ میں جمع کروادی،نان سیلری بجٹ منتقل نہ ہونے سے سکولوں میں جاری مرمتی کام رک گئے،بجلی کے کنکشن بھی منقطع ہونے خدشہ پیدا ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری سوا تین ارب روپے آخری سہ ماہی کی قسط اتھارٹیز نے واپس سر پلس بجٹ میں جمع کروادی۔نان سیلری بجٹ سستی اور نااہلی کے باعث سکولوں کو ٹرانسفر نہ ہوسکے، جس کے باعث سکولوں میں جاری مرمت اور رنگ و روغن کے کام روک دیے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -