پاکستانی آم ہانگ کانگ کے ذریعے دنیا بھر میں بھیجا جائیگا، احسن رشید

  پاکستانی آم ہانگ کانگ کے ذریعے دنیا بھر میں بھیجا جائیگا، احسن رشید

  

ملتان(پ ر)معروف صنعت کار اور سی او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز اور Wizواش شیخ احسن رشید کی کاوشوں سے امسال پاکستانی آم بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد ہوگا۔کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہ حال ہوچکی ہے اور دنیا کے ممالک کی آپس میں تجارت بھی متاثر ہوئی ہے جس سے پاکستانی آم کے کاشتکار بھی پریشان ہیں کہ ان کے آم کس طرح (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

برآمد ہوں گے تو اس وقت معروف صنعت کار شیخ احسن رشید کی کاوشوں سے پاکستانی آم برآمد کیاجائے گا۔ اس سلسلہ میں شیخ احسن رشید نے بتایاکہ پاکستانی آم ہانگ کانگ کی ایک بڑی کمپنی کو فراہم کیاجائے گا جس کے دنیا بھر میں سٹورز موجود ہیں اور یہ آم ہانگ کانگ سے ان سٹورز پر جائے گا جس سے پاکستانی آم کی مارکیٹ او ر بڑھے گی اور یہ پاکستانی معیشت اور یہاں کے کاشتکاروں کیلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ شیخ احسن رشید نے کہا کہ آم کی پہلی کھیپ بہت جلد ہانگ کانگ بھیجی جائے گی۔ برآمد ہونے والے آم میں مختلف اقسام سندھری‘ چونسہ‘ انور رٹول‘ دوسہری ودیگر شامل ہیں۔ شیخ احسن رشید نے مزید بتایاکہ پاکستان ایئرلائن اس سرگرمی سے فائدہ اٹھاسکتی ہے اور وہ پاکستانی آم ہانگ کانگ بھیجنے کیلئے اپنا کردارادا کرسکتی ہے لیکن پی آئی اے کا ہانگ کانگ میں آپریشن نہیں ہے پی آئی اے انتظامیہ ہانگ کانگ کی حکومت سے خصوصی طورپر اجازت حاصل کرسکتی ہے کیونکہ اس وقت کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک میں خصوصی رعایتیں مل رہی ہیں تو پی آئی اے انتظامیہ اس روٹ پر آپریشن شروع کرے اورآم کی برآمد میں اپنا کردارادا کرکے ادارے کیلئے منافع بخش اقدام اٹھائے۔

احسن رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -