میپکو ٹیم کاچھاپہ، پیپر مل سے بجلی چوری پکڑی گئی

  میپکو ٹیم کاچھاپہ، پیپر مل سے بجلی چوری پکڑی گئی

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) میپکو سب ڈویڑن غلہ منڈی نے پیپرملز میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی‘ تفصیل کے مطابق ایکسین ممتاز آباد ڈویڑن انجینئر ارشد منیر ڈاہا اور ایس ڈی او میپکو سب ڈویڑن غلہ منڈی انجینئر محمد علی طاہر کی سربراہی میں میپکو ٹیم نے محلہ اسلام نگر میں پیپرملز پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹ سپلائی سے ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی۔شاہد اور عاطف بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر رہے تھے۔ایکسین انجینئر ارشد منیر ڈاہا اورایس ڈی او انجینئر محمد علی طاہر نے بجلی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔اس موقع پر بجلی چوروں کی طرف سے سفارشوں کا تانتا بندھ گیا‘ میپکو افسران کو دبا? میں لانے کی کوشش کی گئی مگر ایکسین انجینئر ارشد منیر ڈاہا اور ایس ڈی او انجینئر محمد علی طاہر نے سفارشوں اور دبا? کو یکسر مسترد کر دیااور پیپر ملز کا کنکشن منقطع کرکے مقدمہ کے اندراج کیلئے مراسلہ پولیس تھانہ شمس کو بھجوا دیا‘ مزید براں رولز کے مطابق لاکھوں روپے جرمانہ بھی کیاجائے گا‘ ایکسین انجینئر ارشد منیر ڈاہا اورایس ڈی او انجینئر محمد علی طاہر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود اور ایس ای ملتان سرکل انجینئر میاں محمد انور کے احکامات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

بجلی چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -