وی سی نشتر کو نجی ہسپتال سے علاج مہنگا پڑگیا،ڈاکٹرز کی شدید تنقید

    وی سی نشتر کو نجی ہسپتال سے علاج مہنگا پڑگیا،ڈاکٹرز کی شدید تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا کا نجی مہنگے ہسپتال سے علاج کرانے کر سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا پے کہ نشتر ہسپتال کے سربراہ کو اپنے ہی ادارے کے ڈاکٹرز۔نرسز اور طبی سہولیات پر یقین نہیں اور وہ اپنی کرونا بیماری میں سرکاری ادارے کے علاج سے غیر مطمن ہیں۔انکے مہنگے ہسپتال میں علاج کرانے پر عوام میں یہ واضع (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

پیغام گیا ہے کہ نشتر ہسپتال ادارے کا سربراہ جب اپنے ہی ادارے سے کرونا بیماری کا تسلی بخش علاج نہیں کروا سکتا تو عام آدمی کو طبی سہولیات کیسے فراہم کی جاتی ہونگی جبکہ عام آدمی وی سی کی طرح مہنگے ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات برداشت ہی نہیں کر سکتا۔ینگ ڈاکترز نے پیغام میں مزید کہا کہ سینئرز کو اب اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ جونیئر ڈاکٹر کس طرح سے طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے غریب مریضوں کے علاج میں اپنی کوشش کرتے رہتے ہیں اور سینیرز ڈاکٹرز تو عام مریضوں پر اپنا وقت دینا پسند نہیں کرتے تمام تر ذمہ داری جونیئرز پر ہوتی ہے۔بیماری تو کسی بھی سینئر جونیئر غریب امیر کو نہیں دیکھتی۔عام آدمی کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اور سینئرز ڈاکٹرز اپنا علاج سرکاری اداروں میں کیوں نہیں کراتے۔
وی سی نشتر