ملتان:15وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم، پولیس خاموش

  ملتان:15وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم، پولیس خاموش

  

ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے چاہ یوسف والہ زمان سے تین مسلح ڈاکو نے موبائل مالیت20ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے فیاض ا?باد عبدالحمید سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک سید ضامن سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، تھانہ بستی ملوک (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کے علاقے چار مسلح ڈاکو محمد اکرم سے موٹرسائیکل چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد محمد عمران کی موٹرسائیکل پرانا بہاولپور روڑ مزمل شریف کی گاڑی سے ا?وٹ ڈور، تھانہ چہلیک کے علاقے نواں شہر کے قریب محمد عامر کی جیب سے ملزم خلیل، مرید عباس، علی رضا نقدی90ہزار، تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے ولایت ا?باد محمد نعیم کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر ا?باد علاقے شیر شاہ روڑ واجد علی کا موبائل مالیت18ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے مجتبی کینال منظور احمد کیگھر سے نقدی چالیس ہزار سمیت ایک تولہ سونا، تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ علی رضا، امیر ا?باد محمد یحیی کی موٹرسائیکلیں، پل براراں محمد بابر کی دوکان سے سائیکلیں مالیتتین ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے اعجاز کی دوکان سے نقدی و بیٹریاں مالیت3لاکھ87ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سہو چوک عامر حسین کی دوکان سے نقدی و سامان مالیت2لاکھ60ہزار، وہاڑی چوک محمد اکرم،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شاہ سلطان کالونی ناصر علی،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے خلیل الرحمن کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد امین کیگھر سے سامان مالیت4لاکھ50ہزار،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے فاروق کے کنٹینر سے سامان مالیت80ہزار جبکہ صدر جلالپور کے علاقے محمد زاہد کے ڈیرے سے ڈیزل وغیرہ مالیت1لاکھ20ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -