پیف سکولوں کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز جاری

پیف سکولوں کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت نے پیف کے سکولوں کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لئے فنڈز کا اجرا کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھا۔ پیف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لئے سیلری و نان سیلری اخرجات کی مد میں فنڈ کا اجرا کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیف کی جانب سے متعدد بار محکمہ سکول ایجوکیشن سے فنڈ کے اجرا کی اپیل کی گئی تھی اور رواں مالی سال میں اکاؤنٹ کلوزنگ سے قبل مذکورہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

فنڈز کا فوری اجرا کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ میں 8 ہزار ایک سو گیارہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے جس کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھارہی ہے۔