علماء کرام کروناوائرس سے آگاہی میں کردار ادا کریں، عبدالصمد درخواستی

  علماء کرام کروناوائرس سے آگاہی میں کردار ادا کریں، عبدالصمد درخواستی

  

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان ممبر ضلعی وڈویژنل امن کمیٹی مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کرونا وائرس کے خاتمے و آگاہی کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

علماء کرام و ائمہ مساجد عوام الناس کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں کہ اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔ وضو کریں پانچ وقت نماز کی پابندی کریں۔روزانہ قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر اللہ کا اہتمام کریں۔ اور اپنے گناہوں کی اللہ کی بارگاہ میں معافی مانگیں،توبہ استغفار کریں، اور اپنے گھر محلہ، شہر کی صفائی بہتر سے بہتر کریں،انہوں نے کہا عوام الناس کو کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے ماسک بھی پہننا چاہیے۔زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔ باہرکم نکلیں،ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالصمد درخواستی نے راجن پور،کوٹ مٹھن، فاضل پور، عمر کوٹ، محمد پور دیوان، کوٹلہ مغلان، جام پور، روجھان، داجل، حاجی پور میں دینی مدارس اور مساجد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتائیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام دینی مدارس ومساجد میں ہر نماز کے بعد کرونا وائرس جیسے وبائی مرض کے بار میں عوام کو آگاہ کریں۔ اور کرونا وائر س کا کتابچہ حفاظتی اقدامات مدارس ومساجد میں تقسیم کیا جا رہا ہے اور ماسک بھی تمام مساجد میں تقسیم کیے گئے۔

عبدالصمد درخواستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -