پسند کی شادی پرلڑکی کے اہل خانہ کاحملہ، فائرنگ سے لڑکے کاوالد زخمی، مقدمہ درج

پسند کی شادی پرلڑکی کے اہل خانہ کاحملہ، فائرنگ سے لڑکے کاوالد زخمی، مقدمہ ...

  

گگو منڈی(نامہ نگار)پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے ورثا نے لڑکے کے والد پر گولیاں برسا دیں زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر203۔ای بی کے رہائشی محمد اسلم کے بیٹے محمد سجاد نے ملزم کی بھتیجی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کو ملزم کو شدید رنج تھا مورخہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

19جون کو محمد اسلم صبح کے وقت نواحی اڈا مانا موڑ پر اپنے گودام میں آیا تو ملزمان محمد علیم،محمد سلیم،آصف عرف منشی اور ایک نا معلوم مسلح ہائے اسلحہ آتشیں آ گئے اور محمد اسلم پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -