ویمن یونیورسٹی‘ آن لائن لرننگ پروگرام کیمپس شروع کرنے کیلئے معاہدہ

  ویمن یونیورسٹی‘ آن لائن لرننگ پروگرام کیمپس شروع کرنے کیلئے معاہدہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان نے آن لائن لرننگ پروگرام کیمپس شروع کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا، کیلفورنیا کے اآن لائن لرننگ اداریکورس ایرا نے ویمن یونیورسٹی کے ساتھ اآن لائن لنک کے تحت معاہد ہ کیا جس کے تحت ویمن یونیورسٹی اپنے ان لائن سسٹم کو مزید بہتر بنائیگی اس سلسلے میں کورس ایرا کیمپس پروگرام کے فوکل پرسن عاطف رضا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں مفت کورسز تک رسائی مل سکے گی، انہوں نے کہا کہ اپنے اساتذہ اور طالبات کی رہنمائی کیلئے آن لائن ٹیوٹوریل ویڈیو پروگرام بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں تاکہ تدریسی عمل میں آسانی پیدا ہو سکے اور جس سے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کوالٹی ایجوکیشن بہتر ہوگی اور طالبات دنیا کے سب سے بڑے آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے اعلی درجے کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے پیشہ ورانہ سند حاصل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی ا?ئی ٹی ٹیم کی اچھی کاوش ہے کہ ان کی طالبات اب 4 ہزار سے زائد آن لائن کورسز سے استفادہ کرسکیں گی جو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے سینئر اساتذہ کی مشاورت سے پیش کئے جاتے ہیں یہ تمام آن لائن کورسز طالبات کو سیکھنے، اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے، اپنے کیریئر کو ترقی دینے اور اپنے خوابوں کی تکیمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

معاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -