تمام یونیورسٹیوں کو طلبہ سے فیس اقساط میں لینے کاحکم

  تمام یونیورسٹیوں کو طلبہ سے فیس اقساط میں لینے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) چانسلر نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کو فیس اقساط میں لینے کا حکم دے دیا، تفصیل کے مطابق چانسلر وگورنر پنجاب نے تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں طلباء کو ریلیف دینے کی ہدایات کی گئی ہیں اورکہا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیزطلباوطالبات سے انسٹالمنٹ میں فیسیں وصول کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلباوطالبات نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سے جامعات کو فیسوں کی ادائیگی میں ریلیف کیلئے خط لکھنے کی درخواست کی تھی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی باعث پیدا ہونے والی(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

صورتحال کی پیش نظر طلباوطالبات کیلئے فیسوں میں ریلیف دیا جائے اور فیس کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی اجازت دی جائے۔