جامعہ زکریا،48کروڑ30لاکھ خسارے کابجٹ پیش

جامعہ زکریا،48کروڑ30لاکھ خسارے کابجٹ پیش

  

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا. اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس صفدر عباس خان لنگاہ نے بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آمدن کا تخمینہ 5 ارب 19 کروڑ لگایاگیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 67 کروڑ ہے. جس میں تنخواہوں پر 3 ارب 65 کروڑ روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے 8 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کیے گئے ہیں.ا س طرح بجٹ کا خسارہ 48 کروڑ 30 لاکھ ہوگا. رواں مالی سال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن گرانٹ ایک ارب 63 لاکھ روپے متوقع ہے.بجٹ میں تحقیقی مقالات میں اعانت کے لیے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. اور سیمینارز اور تعلیمی کانفرنسوں کے لیے 30 لاکھ اور ان سینٹو ریسرچ پیپر کی طباعت کی مد میں 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں کھیلوں کے انعقاد کے لیے ایک کروڑ 68 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں. جبکہ عمارات کی مرمت کے لیے چار کروڑ رکھے گئے ہیں. ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ بجلی سوئی گیس اور ٹیلی فون کی مد میں 40 کروڑ 55 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصو راکبر کنڈی نے کہا کہ اس وقت جامعات ہی نہیں پاکستان کے تمام ادارے معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ ہماری یونیورسٹی اپنے اساتذہ، ملازمین اور طالب علموں کی مدد سے کفایت اور سادگی سے کام لے کر اس مشکل مرحلہ کا سامنا کرے گی بلکہ ہمارے انجیرنگ، زراعت،علم الادویہ اور سائنسز ان شعبوں میں ہونے والی ریسرچ یونیورسٹی کے لیے اضافی وسائل کی نشاندھی کرے گی. اور رفتہ رفتہ یہ یونیورسٹی اپنے ترقیاتی پروگراموں پر بھی عمل کر سکے گی. وائس چانسلر نے کہاکہ انتہائی نامساعد حالات اور کرونا وبا کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی حالات میں یونیورسٹی کا بہترین متوازن بجٹ پیش کیاگیا ہے.اجلاس میں ایم این ایس انجیرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عطا محمد، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈین فیکلٹی آف کامرس، لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، چیئرمین کامرس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر، ایسوسی ایٹ پروفیسر فوڈ سائنس ڈاکٹر محمد ریاض، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور ڈپٹی ٹریژار شیخ محمد ریاض نے بھی شرکت کی.

بجٹ پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -