خانیوال:مہندی پینے سے جاں بحق دکاندار گرفتار، کارروائی شروع

      خانیوال:مہندی پینے سے جاں بحق دکاندار گرفتار، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)کمسن بچی مہندی پینے اور حالت خراب ہونے پرنشتر ہسپتال جاتے راستے ہی میں دم توڑ گئی۔مہندی فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار۔تفصیل کے مطابق سرائے سدھو میں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

بارہ سالہ علیشہ،کہکشاں مہندی نے پینے لی حالت خراب ہونے پر پہلے مقامی ہسپتال اور بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ سرائے سدھو پولیس نے دوکاندار غلام حر عرف لالو کو پابندی کے باوجود کالا پتھر اور کہکشاں مہندی فروخت کرنے پرگرفتار کرلیا ہے۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس دوکاندار کی وجہ سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔پابندی کے باوجود کالا پتھر اور کہکشاں مہندی فروخت کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
جاں بحق