ڈیرہ بکھا:ڈاکوؤں نے دبئی پلٹ خاتون کے گھرکا صفایا کردیا، 5ہزار درہم، 10زیورات

ڈیرہ بکھا:ڈاکوؤں نے دبئی پلٹ خاتون کے گھرکا صفایا کردیا، 5ہزار درہم، 10زیورات

  

ڈیرہ بکھا (نمائندہ پاکستان) ڈاکو دبئی پلٹ خاتون کے والدین کے گھر کا صفایا کرگئے 5 ہزار درہم 10 تولے زیوارات سرقہ،عباسنگر پولیس 1گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

(بقیہ نمبرصفحہ6پر)

بیان ریکارڈتفصیل کے مطابق تھانہ عباسنگر کے علاقے ٹبی صادق آباد ڈیرہ بکھا کی رہائشی دبئی پلٹ خاتون اعظمیٰ اختر نے اپنی ماں نسرین اختر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وہ تین سال سے اپنے شوہر یوسف جہانگیر بلوچ کے ہمراہ دوبئی رہائش پذیر ہیں پانچ روز قبل اپنے والدین سے ملنے ڈیرہ بکھا ٹبی صادق آباد آئی ہوں تین دن قبل 5 مسلح کلاشنکوف و سریہ ڈاکو گھر داخل ہوئے اور انکا ایک ساتھی باہر گلی میں پہرہ دیتا رہا مسلح ڈاکوں نے گھر والوں اور مظفر گڑھ سے آئے ہوئے مہمانوں کو گھر کے ایک کمرے میں یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا شور شرابہ پر بھائی لقمان،چچا اصغر،اور بھانے میں سوئے ہوئے والد اختر آگئے جن کو ڈاکوں نے سریہ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں بند کر دیا اور سیف الماری کے لاک توڑ کر اس میں پڑے پرس سے 5 ہزار درہم جو وہ اپنے شوہر سے لے کر آئیں تھیں شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور 10 تولے طلائی زیوارات،2 عدد چوڑیاں،2 عددکڑے،ایک مکمل سیٹ اور 7 عدد انکوٹھیاں اور عدد ہار اٹھا لیا ڈاکوں کو میری ماں کے کانوں میں ڈالی ہوئی بالیاں نظر آئیں تو انہوں نے میری مان کے کان نوچ لیے شوگر کی مریضہ میری ماں درد برداشت نہ کر سکیں اور بے ہوش ہوکر گر گئیں ڈاکو فرار ہوگئے 15 پر کال کی لیکن اس کے باوجود پولیس تھانہ عباس نگر ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی پولیس نے الٹا ہمارے گھر آئے ہوئے مہمان عدنان کو تھانے لے جانے کی کوشش کی میرا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا اس دوران سیف الماری کو ہاتھ نہ لگایا ترجمان ڈی پی بہاولپور جام محمد ساجد نے بتایا کہ وہ اس واقع سے لاعلم ہیں بہت جلد واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

صفایا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -