ہائیکورٹ:تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

  ہائیکورٹ:تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی نے پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست پر کورونا وائرس کے باعث تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کے حوالے سے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ سنیما اور تھیٹرز بند ہونے سے انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے،اس صنعت سے وابستہ لوگ بے روز گار ہورہے ہیں، قانون کے مطابق روزی کمانا ہر شہری کا آئینی حق ہے،مختلف کاروبار مخصوص ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جاچکی ہے لیکن تھیڑز اور سینماہال تاحال بند ہیں۔لہذاعدالت سے استدعا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے۔اس پر عدالت نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے تھیڑز اور سینماہا ل کے ایس او پیز کے حوالے سے جو اب طلب کیاتھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -